وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف کوئی پریشر گروپ نہیں بنا، شوکت یوسفزئی

پشاور: (کوہ نور نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کسی کے خلاف کوئی چارج شیٹ نہیں بنائی، نہ ہی وزیراعظم کو ایسی کوئی چارج شیٹ پیش کی جا رہی ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعظم کو وزرا کارکردگی اور محکموں سے متعلق آگاہ کرتے ہیں۔ وزیراعظم صوبائی امور سے متعلق وزیراعلیٰ سے رپورٹ لیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ معمول کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف کوئی پریشر گروپ نہیں بنا۔ اختلافات کی خبریں حکومتی صفوں میں دراڑیں ڈالنے اور اسے ناکام بنانے کی کوشش ہے۔