افتتاحی تختی پر لگا پردہ گرا کوئی بلڈنگ تو نہیں گری، علی امین گنڈاپور

ڈیرہ اسماعیل خان: (کوہ نور نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں نقاب کشائی کے دوران پردہ گرجانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے رسی کھینچی تو پردہ گرگیا تھا۔ اس حوالے سے علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ راتوں رات تختی کی تیاری کی وجہ سے سیمنٹ گرگئی ، کوئی بلڈنگ تو نہیں گری۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں کو ہنسنے کا موقع ملا ، اچھا ہے لوگ خوش ہوئے۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ عوام کے خوش ہونے پر ہم بھی خوش ہوجاتے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی علی امین گنڈا پور نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ اگر ملک میں مہنگائی ہے تو اس کا فائدہ بھی تو اپنے ہی لوگوں کو ہو رہا ہے۔