ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ ترجمان فضائیہ کے مطابق ائیرمارشل احمر شہزاد لغاری نے نومبر 1984ء میں پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا وہ چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق احمر شہزاد لغاری کمبیٹ کمانڈر سکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں ائیر مارشل احمر شہزاد لغاری کمانڈ اینڈ سٹاف کالج برطانیہ سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ احمر شہزاد لغاری کو شاندارخدمات پرتمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز،ہلالِ امتیازاورلجن آف میرٹ امریکاسے نوازاگیا۔