وفاقی محتسبین کے اندر عوامی مسائل کے فیصلے بڑی جلدی ہوتے ہیں: صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) سرکاری ٹیلی وژن پر جاری اپنے ٹویٹر پیغام میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے صدارتی دفتر کے نیچے پانچ ادارے بڑے اہم ہیں، جن کے اندر لوگوں کے مسائل کے فیصلے بڑی جلدی سے ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان اداروں میں وفاقی محتسب، ٹیکس محتسب، بینکنگ محتسب، انشورنس محتسب اور خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملات دیکھنے والا محتسب شامل ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ ان اداروں کے اندر کوئی شکایت کی جائے تو عام شہریوں کو کسی وکیل کی ضرورت پیش نہیں آتی کیونکہ یہ ادارے خود آگے بڑھ کر شہریوں کے مدد کرتے اور ان کے مسائل کو دیکھتے ہیں۔ وفاق کے تمام ادارے ان محتسبین کے نیچے آتے ہیں۔ اس موقع پر صدر نے اپنے دفتر کے موجود تقریباً کے قریب ایسی اپیلوں کی فائلیں دکھائیں اور بتایا کہ انہوں نے اس پر خود فیصلہ کیا ہے۔ میرے دفتر میں جو بھی فائل آئی وہ ایک دن سے زیادہ یہاں نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ محتسبین کے پاس کوئی شکایت جائے تو وہ 60 دن کے اندر اس کا فیصلہ کرنے کے پابند ہوتے ہیں تاہم عام شہریوں کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے۔