فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ

کراچی: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ایک روزہ قیمتیں گرنے کے بعد دوبارہ بڑھنے لگی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر قیمت 89400 روپے ہو گئی۔ اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، اس اضافے کے بعد نئی قیمت 76646 روپے ہو گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر (تقریباً 1500 روپے) کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 1553 امریکی ڈالر ہو گئی۔ دریں اثناء چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا جس کے بعد چاندی کی قیمت 1070 روپے پر برقرار رہی۔