پشاور میں دھماکا، پولیس اہلکار سمیت 5 زخمی

پشاور: (کوہ نور نیوز) پشاور کے علاقے کارخانو چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ایچ ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایچ ایم سی اسپتال انتظامیہ کے مطابق ابھی تک دھماکے میں زخمی والے 9 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں اور 2 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔