فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی ریکارڈ

کراچی: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، سکھر، حیدر آباد، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر سونے کی قیمت 89200 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی گراوٹ دیکھی گئی، دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 76475 روپے ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1543 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ دریں اثناء چاندی کی قیمت میں استحکام رہا جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 1070 روپے پر برقرار رہی۔