اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا

کراچی: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہوا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی کرنسی 155 روپے 30 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی کرنسی 154 روپے 82 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔