نئے سال کا پہلا چاند گرہن آج شب 10 بجے لگے گا

لاہور: (کوہ نور نیوز) ماہرین فلکیات کے مطابق سال 2020 کا پہلا چاند گرہن آج رات 10 بجے لگے گا جو رات 2 بج کر 10 منٹ تک رہے گا۔ چاند کو گرہن لگنے کا یہ نظارہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا۔ سال 2020 کا دوسرا چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب لگے گا۔ ڈائریکٹر موسمیات اجمل شاد کہتے ہیں رواں سال چار چاند گرہن اور دو سورج گرہن لگیں گے۔