جہانیاں: اوکاڑہ سے اغواء خاتون کو قتل کر دیا گیا، دو ملزم گرفتار

جہانیاں: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق 25 سالہ خاتون مصباح کو اوکاڑہ سے اغواء کر کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں لایا گیا تھا، جہاں پر اس کی زندگی کا خاتمہ کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ جہانیاں پولیس نے ملزمان سے متعلق مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جہانیاں قتل کی وجوہات جاننے کے لئے گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے، نامزد ملزمان میں محمد اجمل ،محمد امین ۔محمد یاسر ڈوگر شامل ہیں۔