لاہور: شوہر کو مبینہ طور پر چھت سے دھکا دیکر مارنے والی بیوی گرفتار

لاہور: (کوہ نور نیوز) مزنگ میں نوجوان عثمان کی ہلاکت کا مقدمہ اس کی بیوی سمیت دو افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز مغل پورہ کے رہائشی عثمان کی ایک ہوٹل کی چھت سے گر کر ہلاک ہونے کی اطلاع ملی تھی، مزنگ پولیس نےعثمان کے باپ جمیل کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہےکہ عثمان کی بیوی نصباح نے اپنے دوست صدام سے مل کر اسے ہوٹل بلایا اور پھر تیسری منزل سے دھکا دے کر قتل کر دیا، پولیس نے عثمان کی بیوی نصباح کو گرفتار کرلیا ہے۔