ن لیگ کی سابق ایم پی اے گلشن ریاض پی ٹی آئی میں شامل

لاہور: (کوہ نور نیوز) شاہدرہ سے مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن صوبائی اسمبلی گلشن ریاض نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کر دیا ہے۔ گلشن ریاض نے اعجاز چودھری سے ملاقات میں اپنے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر نے گلشن ریاض کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنا بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے اپنے دورِ حکومت میں مہنگے ترین قرضے لے کر ملک کو بحرانوں میں دھکیلا۔ گلشن ریاض کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہوں۔