مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا باقاعدہ سیاست میں آنے کا فیصلہ

لاہور: (کوہ نور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اعوان نے باقاعدہ طورپر سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس مقصد کے لیے جنید صفدر نے جاتی امرا میں ن لیگ کے کارکنوں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، ن لیگی کارکنوں نے جنید صفدر کی بڑی بڑی تصاویر جاتی امرا کے اطراف میں لگانا شروع کردی ہیں۔ جنید صفدرکو این اے 14 مانسہرہ اور پی کے 33 سے امیدوار لانے کے لیے صلاح مشورہ جاری ہے۔