لاہورہائی کورٹ کی پیپلزپارٹی کو لیاقت باغ میں جلسہ کی اجازت

راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) پی پی پی کے سٹی صدر بابر جدون نے جلسہ کی اجازت کی پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کو 3 ہفتے قبل درخواست دی مگر اس نے اجازت سے انکار کردیا۔ درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے جسٹس شاہد عباسی نے جلسہ کی اجازت دے دی۔ جسٹس شاہد عباسی نے کہا کہ پرامن جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے، آپ جائیں جلسہ کی تیاریاں کریں، انتظامیہ سیکورٹی فراہم کرے۔ پی پی پی کا جلسہ 27 دسمبرکو ہوگا جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔