احسن اقبال کیخلاف تحقیقات: نیب کا نارووال میں چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

نارووال: (کوہ نور نیوز) لیگی رہنما احسن اقبال کے خلاف تحقیقات میں تیزی آگئی، نیب راولپنڈی نے نارووال میں چھاپہ مار کر سپورٹس سٹی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے سپورٹس سٹی نارووال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے تعمیرات کے معیار کا جائزہ لیا، تعمیرات نامکمل پائی گئیں۔