میانوالی: نہر میں وین گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے، 3 خواتین جاں بحق

میانوالی : (کوہ نور نیوز) میانوالی کی پپلاں نہر میں وین گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تیر رفتاری کے باعث پپلاں نہر میں وین گرنے سے ایک ہی خاندان کے7 افراد ڈوب گئے، ان میں سے ایک شخص کو بچا لیاگیا جب کہ 2 بچوں سمیت 3 افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بھکر کے تھل کنال کی دھوری ہیڈ چک 27 ٹی ڈی اے کے قریب سے 3 خواتین کی لاشیں ملیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور میانوالی میں پیش آنے والے حادثے میں لاپتہ خواتین کے اہلخانہ کو بلوا کر ملنے والی لاشوں کی شناخت کروائی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کی شناخت کے بعد تینوں خواتین کے جسد خاکی ورثا کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔