جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کرلیا

راولپنڈی : (کوہ نور نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کرلیا ، سلیم مانڈوی والا سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکوطلب کر لیا ، نیب راولپنڈی نےسلیم مانڈوی والاکو9 دسمبر کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سےمتعلق پوچھ گچھ کیلئےطلب کیا ہے۔ سابق ایم ڈی اعجازہارون سےلین دین سےمتعلق بھی نیب سوالات کرے گا ، اعجاز ہارون اومنی گروپ کو12پلاٹ فرضی نام پرالاٹ کرنےپرنیب حراست میں ہے۔ یاد رہے 22 نومبر کو نیب راولپنڈی نے اعجاز ہارون کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا تھا ، ملزم پر بطور سیکرٹری کڈنی ہلزہاؤسنگ اسکیم سے پلاٹ دینے کاالزام ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ اعجازہارون نے اومنی گروپ کو12پلاٹ فرضی ناموں پر جاری کیے، ان پلاٹوں کی الاٹمنٹ بھی غیرقانونی طریقے سے کی گئی، پلاٹوں کی144ملین روپے رقم دو جعلی اکاؤنٹ سے ادا کی گئی۔ خیال رہے یہ اکاؤنٹ اومنی گروپ کے لکی، اےون انٹرنیشنل کے نام پر تھے اور اعجاز ہارون کا شمار آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔