امریکی ریاست منیسوٹا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 3 فوجی ہلاک

منیسوٹا : (کوہ نور نیوز) امریکا کی ریاست منیسوٹا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق UH-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نے منیسوٹا کے سینٹ کلاؤڈ ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد اس کا رابطہ کنٹرول سینٹر سے منقطع ہوگیا تھا۔ منیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کی تاہم حکام کی جانب سے فوجیوں کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ منیسوٹا کے ایڈجسٹنٹ جنرل میجر جنرل جون جینسن نے کہا مینیسوٹا کےفوجیوں کی ہلاکت ان کے اہل خانہ کے لیے تباہ کن ہے، ہماری فی الحال ترجیح یہ ہے کہ ان کے اہل خانہ کا خیال رکھا جائے۔ منیسوٹا کے نیشنل گارڈز کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر سینٹ کلاؤڈ کے جنوب میں گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر نے ٹیسٹ پرواز کے لیے اڑان بھری تھی جس میں 3گارڈ مین سوار تھے۔