پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، الیکشن کمیشن کے کسی رکن پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) چئیر پرسن کمیٹی شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن اور حکومت کا اتفاق ہوگیا، دونوں جانب سے تعاون کرنے پر بھی اتفاق ہوا، اپوزیشن نے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے، کل دوبارہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، قومی اسمبلی اجلاس سے قبل ممبران کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا سیاست میں کچھ لو کچھ دو کے معاملہ پر بات ہوتی ہے، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کی تعداد مساوی ہے، ابھی تک کمیٹی غور و خوض جاری رکھے ہوئے ہے، کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا۔ مرتضی جاوید عباسی نے کہا الیکشن کمیشن کو غیر فعال ہونے میں 2 دن رہ گئے، اب حکومت کو یاد آگیا ہے، حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، اپوزیشن اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا، ہم ایسا الیکشن کمیشن چاہ رہے ہیں جس پر کسی سیاسی جماعت کو اعتراض نہ ہو۔