دعا مانگی اغوا کیس: اغواء کاروں کے استعمال میں مماثلت رکھنے والی گاڑی برآمد

کراچی: (کوہ نور نیوز) برآمد ہونیوالی گاڑی کی تصاویر حاصل کرلیں، تصاویر میں گاڑی کو پارک ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، گاڑی کی اگلی اور پچھلی نمبر پلیٹیں بھی اتری ہوئی ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی کو شاہراہ فیصل سے برآمد کیا گیا ہے، کالے رنگ کی گاڑی کا تفتیش ٹیم نے جائزہ بھی لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کا موقف ہے کہ گاڑی لاوارث حالت میں پولیس کو ملی، امکان ہے کہ اغوا کار گاڑی چھوڑ کر فرار ہوئے، معاملے کے حل کے لیئے گاڑی کا فرانزک کروایا جائے گا۔