اردن کے شہر کراماہ میں گھر میں آتشزدگی، 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق

اومان: (کوہ نور نیوز) اردن کے شہر کراماہ میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں 8 بچے بھی شامل ہیں، دو پاکستانی خاندان فارم ہاؤس کے قریب رہائش پذیر تھے جہاں آگ لگی، زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، اردن میں 8 ہزار پاکستانی مقیم ہیں جو زراعت کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔