ایڈیلیڈ ٹیسٹ: وارنر کی ڈبل سنچری، آسٹریلیا نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

ایڈیلیڈ : (کوہ نور نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے پنک بال ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 439 رنز بنا لیے ہیں۔آسٹریلیا نے 302 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو مارنس لبوشین انفرادی اسکور میں صرف دو رنز کے اضافے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی ڈبل سنچری مکمل کی، وہ 237 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جب کہ اسٹیون اسمتھ نے بھی 22 رنز بنا لیے ہیں۔ خیال رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔