گھریلو ناچاکی پر بھائی نے تیزاب پھینک کر بھائی کی جان لے لی

بلوچستان : (کوہ نور نیوز) بلوچستان کے ضلع پشین میں سوتیلے بھائی نے گھریلو ناچاکی پر اپنے بھائی کو تیزاب پھینک کر قتل کردیا۔ جیونیوز کے مطابق پشین کے علاقے حرم زئی میں تیزاب گردی کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جب گھریلو ناچاکی پر صالح محمد نے سوتے میں اپنےسوتیلے بھائی دوست محمد پر تیزاب پھینک دیا۔ چہرے اور گلے میں تیزاب چلا جانے سے دوست محمد شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے سول اسپتال پشین لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر لیویز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم صالح محمد کو گرفتارکرلیا۔