اکرام بسرا کا ڈرامہ ’’وی ور آل سن فلاورز‘‘ امریکی تھیٹرمیں پیش

واشنگٹن: (کوہ نور نیوز) میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرامے کی کہانی اودھم سنگھ کے کردار پرلکھی گئی ہے جو جلیانوالہ باغ میں معصوم لوگوں کے قتل عام کا بدلہ لینے کو زندگی کا مقصد بنا لیتے ہیں۔ اکرام بسرا پاکستان میں سکرپٹ ایڈیٹر اور پروڈیوسر کی حیثیت سے الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ رہے ہیں اور آج کل امریکہ میں تھیٹر پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مشرق اور مغرب کی دنیامیں تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔