کانگو میں چھوٹا مسافر طیارہ آبادی پر گر کرتباہ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی

کنشاسا: (کوہ نور نیوز) مقامی کمپنی کا مسافر طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد گنجان آباد علاقے میں گھروں پر جا گرا، طیارے میں 16 مسافر اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔ طیارے کے گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی اور تمام مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ کئی گھر بھی تباہ ہوئے، آگ پھیلنے کے سبب گھروں میں موجود افراد بھی جھلسے جس سے ہلاکتوں کی تعداد ستائیس ہو گئی۔ حکام کے مطابق طیارے کا انجن حال ہی میں تبدیل کیا گیا تھا، انجن میں خرابی ہی حادثے کا سبب بنی تاہم انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔