کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہونے پر آگیا: وزیراعظم

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہونے پر آگیا ہے۔ اپنے آفیشل فیس بک پیج پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنی معاشی ٹیم پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی معاشی ٹیم پر فخر ہے، گزشتہ چار ماہ کے دوران ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہونے پر آگیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں روپے کی قدر میں 4 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔