برسبین ٹیسٹ کا تیسرا روز: آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

برسبین : (کوہ نور نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کے 240 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 532 رنز بنا لیے ہیں اور میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 292 رنز کی سبقت حاصل ہو چکی ہے۔ مارنس لبوشین 171 اور آسٹریلوی کپتان ٹیم پین 13 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو ڈیوڈ وارنر 151 اور مارنس لبوشین 55 رنز پر وکٹ پر موجود تھے لیکن وارنر اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف تین رنز کے اضافے کے بعد ہی نسیم شاہ کا شکار بن گئے۔ اسٹیون اسمتھ بھی 4 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ میتھیو ویڈ نے 60 اور ٹریوس ہیڈ نے 24 رنز اسکور گئے، دونوں کھلاڑیوں کو حارث سہیل نے آؤٹ کیا۔