وزیراعظم کا آج دورہ میانوالی، منصوبوں کا افتتاح، تقریب سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : (کوہ نور نیوز) وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ زچہ بچہ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کے دورے کے دوران نمل کالج میں سالانہ تقریب سے خطاب کریں گے، بعد ازاں میانوالی تلہ گنگ روڈ، سرگودھا میانوالی روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ میانوالی یونیورسٹی، زچہ بچہ ہسپتال سمیت دیگر منصوبہ جات کا افتتاح بھی ان کے شیڈول میں شامل ہے، وزیراعظم کے دورے کیلئے میانوالی میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مقامی رہنما ان کا استقبال بھی کریں گے۔