وزیراعلی پنجاب سے پرویز الہی کی ملاقات، مشترکہ سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

لاہور: (کوہ نور نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے اور اتحادی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ حکومتی اتحاد کے معاملات بہتر انداز میں چلانے سے متعلق مشاورت کیلئے پرویز الہی اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے درمیان رابطہ کیا گیا جس کے بعد وزیراعلی پنجاب اور ق لیگ کی قیادت کے مابین ملاقات ہوئی۔ وزیراعلی پنجاب سے چوہدری پرویز الہی کے علاوہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الہی نے بھی ملاقات کی، اس دوران دونوں اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کے معاملات مزید مضبوط بنانے اور اپوزیشن جماعتوں کی سرگرمیوں کے جواب میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔