اسلام آباد : (کوہ نور نیوز) بھارت کی تامل اداکارہ پونم کور نے کرتار پورراہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے دورے پر آنے والی اداکارہ پونم کور نے اسلام آباد میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی جس دوران فردوس عاشق اعوان نے اداکارہ کو تحائف بھی پیش کیے۔اس موقع پر اداکارہ نے کہا کہ وہ کرتار پورراہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی شکر گزار ہیں، پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی اور یہاں سے خوبصورت یادیں لے کر واپس جا رہی ہوں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نے اداکارہ سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کے ذریعے محبت کا بیج بویا، کرتار پور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی عظیم اور روشن مثال ہے۔ واضح رہےکہ پونم کور نے کرتارپور راہداری کھولنے کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی اور گوردواروں پر حاضری دی تھی۔
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!