'ایک دہشتگرد سے کہلوایا گیا انہوں نے اس سے ملاقات کی، کبھی نہیں ملا'

کراچی: (کوہ نور نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک دہشتگرد سے کہلوایا گیا انہوں نے اس سے ملاقات کی، کبھی اس سے نہیں ملا، لگتا ہے متعلقہ ایس ایس پی ان کے خلاف سازش میں ملوث ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا معلوم ہوا جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی گورنر ہاؤس کے زیر استعمال تھی، جب وزیراعلیٰ بنا تو تمام گاڑیوں سے وزیراعلیٰ کا مونو گرام ہٹوایا، میرے زیر استعمال گاڑی پر بھی رجسٹریشن نمبر لگا ہوا ہے، گاڑیوں کی رجسٹریشن کی ہدایات دی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا اچھے افسروں کی کمی نہیں، کام سے گھبراتے ہیں، افسران کو عوامی اعتماد حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کابینہ میں ردوبدل کرنا میری صوابدید ہے، جب بھی ضرورت پڑی کروں گا۔