شیخ رشید راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج

راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) سے ڈسچارج کردیا گیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کو گزشتہ روز دل کی تکلیف کی وجہ سے آر آئی سی منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی اینجیو گرافی کی۔ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کرنے سے قبل ڈاکٹر اظہر کیانی نے شیخ رشید کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔ ڈاکٹروں کی جانب سے شیخ رشید کو مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔