پاکستان کا 650 کلومیٹر تک مار کرنیوالے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ میزائل ہر قسم کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی رینج 650 کلو میٹر ہے۔ انہوں نے قوم کو سوشل میڈیا کے ذریعے کامیاب میزائل تجربے کی اطلاع دی۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل شاہین ون، نہ صرف روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ دشمن کی جانب سے قومی سلامتی کو لاحق خطرات کی صورت میں ایٹمی حملے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میزائل کی جدید ٹیکنالوجی کو دشمن کے ٹھکانوں کو 100 فیصد درستگی سے نشانہ بنانے کیلئے خاص طور پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔