اوکاڑہ: دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی، 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

دیپالپور (کوہ نور نیوز) دیپالپور میں ملحو شیخوکا کے قریب پاک بھارت سرحدی علاقہ میں دریایے ستلج میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، اہل علاقہ کی بڑی تعداد اور ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ڈوبنے والوں میں اکثریت کا تعلق منچن آباد سے ہے، جو جنازے میں شرکت کے لیے آ رہے تھے۔ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر موجود ہے، ڈپٹی کمشنر مریم خان کے حکم پر ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلی لکھا میں ایمر جنسی نافذ کر دی گی۔ اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ دریایے ستلج میں کشتی الٹنے سے 20 سے زائد افراد ڈوب گئے، 8 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا جبکہ 10 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔