سٹاک مارکیٹ 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر، 814 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (کوہ نور نیوز) سٹاک مارکیٹ آج کاروبار کے دوران 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 100 انڈیکس میں 814 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بڑی تیزی دیکھی گئی، 814 پوائنٹس کا اضافہ ہوا یوں مارکیٹ 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچی اور 100 انڈیکس 38 ہزار 425 کی پوزیشن پر آ گیا۔