آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کی پریکٹس آج سے شروع، 21 نومبر سے سیریز کا آغاز ہو گا

برسبین: (کوہ نور نیوز) چھوٹے فارمیٹ سے بڑے ٹیسٹ کی تیاری، قومی شاہینوں کے برسبین میں ڈیرے، آج سے قومی کھلاڑی پریکٹس شروع کریں گے۔ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق، بولنگ کوچ وقار یونس سمیت کوچنگ سٹاف کی نگرانی میں کھلاڑی اِن ایکشن ہوں گے۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے علاوہ فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ، بخار کا شکار کپتان اظہر علی دوسرا پریکٹس میچ نہ کھیلے، آج پریکٹس سیشن میں بھی شرکت مشکل، قومی اوپنر شان مسعود کی پریس کانفرنس شیڈول ہے۔ کل پھر کھلاڑی سخت امتحان کی تیاریوں کے لیے پسینے بہائیں گے، مصباح الحق میڈیا کو پلان بتائیں گے۔ پاکستان کے دونوں ٹور میچ بے نتیجہ ختم ہوئے، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزا کارکردگی سے اچھی امیدیں ہیں، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ اکیس نومبر سے بریسبین میں ہی شروع ہو گا۔