فارمولا ون کی برازیلین گراں پری ورسٹیپن نے جیت لی، لوئس ہمیلٹن تیسرے نمبر پر رہے

ساؤ پاؤلو: (کوہ نور نیوز) ساؤ پاؤلو کے ایف ون ٹریک پر دنیا بھر کے ڈرائیورز اِن ایکشن، جیت کے جوش نے تماشائیوں کو بھی پرجوش کر دیا، تیز رفتاری، آگے نکلنے کی لگن نے سب کو پرجوش کر دیا۔ بے قابو کار کے ڈی ٹریک ہو جانے، باؤنڈری سے ٹکرانے اور پھر ٹائر کے خوفناک انداز میں پھٹ جانے سے ریس میں سنسنی آئی، ڈچ ڈرائیور میکس ورسٹیپن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹائٹل جیت لیا۔ سباچین ویٹل اور چارلس لیکرک ایونٹ سے آؤٹ، چھ بار کے ورلڈ چیمپئن لیوئس ہمیلٹن بھی نہ جیت سکے۔