حکومت کو سٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) سٹیل مل ملازمین کو پراویڈنٹ فنڈ ادائیگی سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران حکومتی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے زمین فروخت کر رہے ہیں، جس پر جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ اپنی جیبیں بھرنے کیلئے سٹیل ملز کو تباہ کیا گیا، پاکستان سٹیل ملز کی پیداوار صفر ہے، گاڑیاں، ٹرک اور راکٹ تک سٹیل مل میں بنتے تھے۔ جسٹس گلزار احمد نے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ سٹیل ملز کے معاملے کا نوٹس لے لیں، عدالت نے سٹیل ملز کی زمین عوام کی ملکیت قرار دیتے ہوئے حکومت کو فروخت کر نے سے روک دیا۔