سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 18 لاکھ روپے مالیت کا بیگ مالک کے حوالے کر دیا

لاہور : (کوہ نور نیوز) لاہور میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایمانداری کی ایک مثال قائم کرتے ہوئے تقریباً 18 لاکھ روپے مالیت کا گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کر دیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مدینہ سے آنے والی ڈاکٹر نادرہ نذیر اپنا بیگ ارائیول لاؤنج میں بھول گئی تھیں جس میں 43 ہزار ریال اور دیگر سامان موجود تھا۔ بیگ سے ملنے والی معلومات کے مطابق اس کی مالکہ سے رابطہ کیا گیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ائیرپورٹ نذیر احمد نے ضروری کارروائی کے بعد بیگ ڈاکٹر نادرہ نذیر کے حوالے کر دیا۔