مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو سمجھ نہیں آ رہی وہ کیا کریں ؟ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے، مولانا جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خبر دار کیا کہ مولانا فضل الرحمن (پلان بی) کے تحت کوئی ایسا غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں جو ان کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔