وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا، 7 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ میں آزادی مارچ سمیت ملکی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ کے ایجنڈا میں تاحال نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ میں شامل نہیں تاہم سمری کابینہ کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 6 اور 8 نومبر کو ہونے والے اجلاسوں میں کیے جانے والے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ میں ممبر اوگرا کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشن ایکٹ کے تحت اتھارٹی کے بورڈ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔