کھیلنے کا شوقین امریکی چمپینزی ماہر سکیٹ بورڈر بن گیا

واشنگٹن: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان اکثر گلی محلوں میں سکیٹ بورڈ پر کرتب دکھاتے نظر آتے ہیں، ان میں بچے اور جوان دونوں ہی ہوتے ہیں لیکن جناب اب آپ کچھ نیا دیکھنے لگے ہیں، جی ہاں ایک امریکی چمپینزی بھی سکیٹنگ کے شوق میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے زوآلوجیکل وائلڈ لائف فاؤنڈیشن میں موجود لمبانی نامی چمپینزی نہ صرف کھیلنے کا شوقین ہے بلکہ سکیٹنگ کا بھی ماہر ہے اور کسی ماہر سکیٹ بورڈر کی طرح سکیٹنگ کرتا ہے۔ یوں چمپینزی کو سکیٹنگ کرتے دیکھ کر سیر کیلئے آئے افراد بھی بےحد محظوظ ہوتے ہیں۔ اس کو دیکھ کر جہاں بچوں کی خوشی دوبالا ہو جاتی ہے وہیں ان میں اس صحت مند سرگرمی کو اپنانے کا شوق بھی پیدا ہوتا ہے۔