شنگھائی میں برازیلی ڈرائیور برونو سینا کی ٹیم نے میدان مار لیا

شنگھائی: (کوہ نور نیوز) چین میں موٹر سپورٹس کا بڑا میلہ، شنگھائی میں شیڈول ورلڈ انڈیورنس چیمپئن شپ کا ٹائٹل مقابلہ، تیز رفتاری، جیت کی لگن میں اِن ایکشن ڈرائیورز کی مہارتیں دیدنی تھیں، گاڑی کی معمولی ٹکر اور ٹائٹر پھٹنے سے رکاوٹ نے سنسنی پھیلا دی۔ برازیلی ڈرائیور برونو سینا کی ٹیم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، ان کی ٹیم ری بیلین نے کمپنی کے لیے ساتویں فتح سمیٹی۔ پرستاروں سے خوب داد وصول کی، چیمپئن شپ کے اگلے مرحلے کی ریس چودہ دسمبر کو بحرین میں ہو گی۔