ڈالر پھر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 700 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (کوہ نور نیوز) مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران امریکی کرنسی پھر چڑھ گئی، ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے انٹربینک میں 8 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 155 روپے 55 پیسے پر ٹریڈ ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں 5 پیسے اضافہ ہوا اور 155 روپے 60 پیسے پر فروخت ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہونے لگی، 700 پوائنٹس کے اضافے پر 100 انڈیکس 36 ہزار 579 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔