کرتار پور خطے کی تاریخ بدلنے جا رہا ہے: شیخ رشید

لاہور: (کوہ نور نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرتار پور خطے کی تاریخ بدلنے جا رہا ہے، وزیراعظم، آرمی چیف کی خارجہ امور پر تاریخی کامیابی ہے، خارجہ امور پر یہ کامیابی پاکستان کے لئے بڑا معرکہ ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض عقل کے اندھے کرتارپور سے کشمیر کو فائدے کا اندازہ نہیں لگا سکتے، بابا گرو نانک کے 550 جنم دن کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش سے ملانے والے عقل کے اندھے ہیں، ایسے لوگوں کی سوچ پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے، کرتارپور راہداری نے مودی کے سینے پر وہ مونگ دلی ہے جس کا ان کو اندازہ نہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا یہ عدلیہ کو متنازعہ بنا کر کس کی خدمت کر رہے ہیں ؟ انتشار پھیلانے والے بالآخر اپنے ہی جال میں پھنسیں گے، کامیابی کشمیریوں کی آزادی کا مقدر بنے گی۔