پاکستان ریونیو اتھارٹی، شبر زیدی بیوروکریسی کو قائل نہ کرسکے

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی پاکستان ریونیواتھارٹی کے قیام کے معاملے پراپنے ادارے کی سینئربیوروکریسی کوقائل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ ایف بی آرکے چیف کمشنرز کی دو روزہ کانفرنس میں بیوروکریسی کا کہنا تھا ایف بی آرکی جگہ پاکستان ریونیو اتھارٹی کا قیام گھوڑے کوگاڑی کے آگے جوڑنے کے مترادف ہوگا۔ایف بی آرکی عبوری ری سٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری وزیراعظم نے دی تھی ۔اس منصوبے کے تحت ملک میں پاکستان ریونیواتھارٹی کے نام سے ادارہ قائم کرنا تھا۔وزیراعظم اس منصوبے پر جی ایچ کیوسے بھی مشاورت کرچکے ہیں۔