اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں 549 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (کوہ نور نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں روپے کے مقابلے کمی دیکھنے میں آئی، امریکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے سستی ہوئی جس کے بعد 155 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوئی جبکہ انٹربینک میں 155 روپے 66 پیسے پر ٹریڈ ہوتی رہی۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 549 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے دوران 100 انڈیکس 34 ہزار 927 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔