امریکی اداکارہ فیلیسی ہفمین جیل سے رہا

نیویارک: (کوہ نور نیوز) میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمی ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ فیلیسی ہفمین کو دو ہفتے کیلیفورنیا جیل میں گزارنے کے بعد رہائی کا پیغام ملا تو ان کی آنکھون میں خوشی کے آنسو آ گئے۔ 56 سالہ اداکارہ نے عدالت میں اپنی بیٹی کو یونیورسٹی میں رشوت اور دھوکہ دہی سے داخل کروانے کی کوشش کا اعتراف کیا تھا جس پر اداکارہ کو دو ہفتوں کی قید، 250 گھنٹے کمیونٹی سروسز کی خدمات اور 15 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔