کلر سیداں: گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں بیوی اور 2 سالے قتل

راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) ایک ہی گھر میں قتل ہونے والے تین افراد کے واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا، ملزم ملازم حسین نے اپنی اہلیہ اور دو سالوں کو مار ڈالا، پولیس نے مقتولین کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق تین افراد کو قتل کرنے والے ملزم ملازم حسنی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔