فارمولا ون میکسیکو گراں پری کا ٹائٹل برطانوی ڈرائیور لیوئس ہیملٹن نے جیت لیا

میکسیکو: (کوہ نور نیوز) میکسیکو کے ایف ون ٹریک پر دنیا بھر کے ڈرائیور اِن ایکشن، تیز رفتاری، خطرناک موڑ کاٹنے کی مہارتوں اور ٹائم منیجمنٹ کے شاندار مظاہرے توجہ کا مرکز بنے رہے۔ فنشنگ لائن تک پہنچنے کا جنون، بے قابو کار ڈی ٹریک ہو گئی، باؤنڈری وال سے ٹکر نے بھی ریس امتحان مشکل بنا دیا۔ برطانیہ کے لیوئس ہیملٹن سب سے آگے رہے اور فتح حاصل کی، آئندہ ہفتے ٹیکساس میں شیڈول فارمولا ون ورلڈ چیمپئن شپ پر نظریں جما لیں۔ لوئس ہیملٹن نے سیزن کی دسویں، کیرئر کی تیراسویں اور ٹیم کے لیے سوویں ریس جیتنے پر خوب خوشی منائی۔